23 جولائی 2019
تازہ ترین
امریکی محکمہ خارجہ کا وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار

امریکی محکمہ خارجہ کا وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوزکانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے دورے سے متعلق کہا ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہائوس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق سنا ضرور ہے تاہم وائٹ ہائوس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی دورے سے متعلق سرکاری طور پر بتایا گیا ہے، لہٰذا عمران خان کے امریکا کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟