19 نومبر 2019
تازہ ترین
کراچی سے پنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں

کراچی سے پنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں

کراچی سے پنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں فرید آباد میں علیحدہ ہوگئیں۔ پاکستان ایکسپریس کی 7 بوگیاں ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر علیحدہ ہوئیں۔ 7 بوگیوں کو ملانے والا جوائنٹ اچانک ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں شدید جھٹکے لگے۔ علیحدہ ہونے والی بوگیوں کے مسافر برتھوں سے گرگئے اور ان میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کے مطابق ٹرین سے علیحدہ ہونے والی بوگیاں فرید آباد کے نزدیک کھڑی ہیں۔ پاکستان ایکسپریس کے مسافروں نے تاخیر پر شدید احتجاج کیا۔ مسافر تاحال بے سروسامانی کی حالت میں انتظامیہ اور امداد کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟