14 دسمبر 2019
تازہ ترین
آرمی چیف کو تمغہ جمہوریت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

آرمی چیف کو تمغہ جمہوریت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہوریت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملکی سلامتی کے لئے بطور پیشہ ور سپاہی کردار ادا کرنے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ایوان پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے بھی قمرجاوید باجوہ کے غیر جانبدارانہ کردار کوسراہتا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو جمہوریت کی بقا، استحکام اور ملک کے جمہوری اداروں کے تحفظ پرتمغہ جمہوریت سے نوازا جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟