23 جولائی 2019
تازہ ترین
مشیر خزانہ  کے اختیارات میں کمی،ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس

مشیر خزانہ  کے اختیارات میں کمی،ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس

 وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اختیارات میں کمی کرتے ہوئے ان سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔  وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کردیئے ہیں، وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ سے ریونیو ڈویعن کا قلمدان واپس لے لیا۔ حماد اظہر کو ریونیو ڈویعن کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان بطور وزیر مملکت حماد اظہر کی کاکردگی سے انتہائی متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر کا حلف بھی اٹھایا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟