23 جولائی 2019
تازہ ترین
 آئی ایم ایف پروگرام معطلی کا خطرہ ہے، گورنر سٹیٹ بینک

 آئی ایم ایف پروگرام معطلی کا خطرہ ہے، گورنر سٹیٹ بینک

گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر  نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوسکتا ہے۔ کراچی میں سٹاک مارکیٹ اور معاشی تجزیہ کاروں کو بریفنگ کے دوران گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف شرائط پوری کرنے کے لئے خصوصی ٹیم کام کررہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں ہے ، ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہو سکتا ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق حکومت سے بات چیت جاری ہے، ایف اے ٹی ایف کے رکن ملکوں سے مدد کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے سیاستدانوں کے ذریعے رکن ملکوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ رضا باقر کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے کی وجہ سے بچت اور اخراجات میں بڑا خلا پیدا ہوا، کرنٹ اکائونٹ خسارے کو صفر نہیں کیا جائے گا حکومتی اخراجات بڑھنے اور ٹیکسوں میں کمی سے قرضوں میں اضافہ ہوا، ٹیکس وصولی میں کمی سے مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا موازنہ مصر سے نہیں کیا جاسکتا، پاکستان اپنی معیشت کو دستاویزی بنانا چاہتا ہے، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، عوام کی قوت خرید بحال ہورہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟