22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
عمران ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے،خورشید شاہ

عمران ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے،خورشید شاہ

 رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ  نے کہا  ہے کہ عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔  سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے لوگوں پر ظلم کیا، عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، مہنگائی ہوتی ہے پر اتنی نہیں ہوتی، عوام اور سارے سیاستدان مل کر بھی اس ملک کو سنبھال نہیں سکتے، جب ڈالر 120 کا تھا میں نے کہا تھا کے ڈالر جون میں 160 تک جائےگا تاہم اب یہ 180 تک جائےگا کیوں کے حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔  ہم تو اس دن سے بول رہے ہیں، جس دن سے عمران حکومت کے سارے دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کے عوام کو سکون فراہم کیا جائے اور مہنگائی کو بڑھانے کے بجائے کم کیا جائے، عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟