19 نومبر 2019
تازہ ترین
نیشنل پوورٹی پروگرام سے لاکھوں افراد کو غربت کے دائرے سے باہر نکالنا ہے،وزیراعظم

نیشنل پوورٹی پروگرام سے لاکھوں افراد کو غربت کے دائرے سے باہر نکالنا ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنل پوورٹی پروگرام سے لاکھوں افراد کو غربت کے دائرے سے باہر نکالنا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غربت سے نکالنے کے قومی گریجویشن پروگرام کا افتتاح کرکے خوش ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل پوورٹی گریجویشن، احساس پروگرام کے زیرِ تحت لاتعداد منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد فنڈز، وسائل، ماہرانہ تربیت کے ذریعے لاکھوں افراد کومناسب مہارتیں فراہم کرکے غربت کے دائرے سے باہر نکالنا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟