22 جولائی 2019
تازہ ترین
 افغان وفد اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا قطر میں آغاز

افغان وفد اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا قطر میں آغاز

قطر اور جرمنی کے تعاون سے افغان وفد اور طالبان کے درمیان افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔افغانستان کے سیاستدانوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں پر مشتمل 50 رکنی وفد آج طالبان سے دوحا میں ملاقات کر رہا ہے جس میں قیام امن سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان میں سابق افغان سفیر عمر زخیلوال بھی کانفرنس میں شریک ہیں جن کا کہنا ہے کہ طالبان سے ملاقات کا مقصد امن مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے جب کہ آج کی کانفرنس امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا حصہ ہے۔طالبان نے افغانستان کی موجودہ اشرف غنی حکومت سے براہ راست مذاکرات سے صاف انکار کر رکھا ہے تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ حکومتی افراد ذاتی حیثیت میں کانفرنس میں شریک ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ طالبان افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں اور وہ اشرف غنی حکومت کو امریکا کا کٹھ پتلی قرار دیتے براہ راست امریکا سے مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟