23 جولائی 2019
تازہ ترین
گورنر سندھ کی یقین دہانی پر کراچی تاجر برادری نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

گورنر سندھ کی یقین دہانی پر کراچی تاجر برادری نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد کراچی کے تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔نجی ٹی وی کے مطابق تاجر ایکشن کمیٹی کے ارکان نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے، گورنر اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایکشن کمیٹی نے ہمارے سامنے 11 نکاتی ایجنڈہ رکھا جس پر انہوں نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ٹیلی فون پر بات کی، چیئرمین ایف بی آر نے یقین دلایا کہ وہ تاجروں کے تحفظات دور کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ  حکومت کے معاشی مسائل ٹیکس دینے سے حل ہوتے ہیں، ٹیکس دیں گے تو ملک قرضوں سے نکلے گا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے یقین ہے لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے، فرانزک آڈٹ میں جلد سچ سامنے آ جائے گا۔اس موقع پرتاجر ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر وہ فی الفور ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں تاہم مطالبات پور ے نہ ہوئے تو ہفتے سے ہڑتال کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟