21 جولائی 2019
تازہ ترین
 پیپلز پارٹی کا تنازع  ویڈیو پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

 پیپلز پارٹی کا تنازع  ویڈیو پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

 پیپلز پارٹی نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو تنازع پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدلیہ کی ساکھ پر سوالات افسوسناک ہیں، سپریم کورٹ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو لیک ہونے پر کھلی سماعت کرے۔  پیپلز پارٹی ماضی کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کرتی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کئی دہائیوں سے انصاف کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) نسیم حسین شاہ کا اعتراف ریکارڈ پر موجود ہے اور جسٹس (ر) عبد القیوم کی گفتگو افشا  ہوچکی ہے جب کہ نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال یک طرفہ احتساب سے متنازع ہوچکے ہیں۔ سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کا تصور یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟