24 اگست 2019
تازہ ترین
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 25کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 25کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکیزرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری مد میں 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ادائیگیاں کی گئیں، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 9 ارب سے گر کر 8 ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق  26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کمی سے 15 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ  ڈالرز کی سطح پر آگئی ہے۔  اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 21 کروڑ 91 لاکھ  ڈالرز کمی سے 8 ارب 80 کروڑ 52 لاکھ  ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 93 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟