23 جولائی 2019
تازہ ترین
بابراعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑدیا

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑدیا

بابر اعظم کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔بنگلا دیش کے خلاف 96 کی اننگز کھیلنے کے بعد حالیہ میگاایونٹ میں ان کے رنز کی تعداد 470 ہوگئی ہے جب کہ  جاوید میانداد نے ورلڈ کپ 1992 میں 437 رنز جوڑے تھے، سعید انور نے 1999کے میگا ایونٹ میں 368 رنز بنائے تھے۔ مصباح الحق نے گزشتہ ورلڈ کپ میں 350 رنز اپنے نام کے آگے درج کرائے تھے جب کہ رمیز راجہ نے 1987  کے بعد 1992 میں بھی 349 رنز جوڑے۔ بابراعظم ورلڈ کپ 2019 کے ٹاپ سکوررز  کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟