تازہ ترینخبریںدنیا

خلا میں سب سے طویل عرصہ گزارنے والے روسی خلاباز انتقال کرگئے

خلا میں سب سے لمبے عرصے تک رہنے  والے روسی خلا باز ویلری پولیاکوف 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلری پولیاکوف ایک روسی خلا باز تھے جنہیں خلا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے اور سفرکرنےکا اعزاز حاصل ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

ویلری پولیاکوف نے میر خلائی اسٹیشن پر 1994 اور 1995 کے درمیان 437 دن گزارے تھے اور اندازے کے مطابق زمین کے گرد7ہزار سے زائد چکر لگائے۔

انہوں نے خلا میں طویل سفر کرکے یہ تجربہ کرنے کی کوشش کی کہ آیا انسان مریخ کے لمبے سفر میں اپنی ذہنی صحت کو برقرار رکھ سکتا ہے یا نہیں۔

روسی اسپیس ایجنسی کی جانب سے ویلری پولیاکوف کی موت کی تصدیق کی گئی لیکن ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button