18 نومبر 2019
تازہ ترین
 امریکاآج سے پہلے اتنا طاقتور کبھی نہیں تھا،ٹرمپ

امریکاآج سے پہلے اتنا طاقتور کبھی نہیں تھا،ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا جتنا طاقتور آج ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے امریکا کو استحکام کی اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ آج امریکا پہلے کے مقابلے میں سب سے زیادہ طاقت ور قوم بن گئی ہے اور یہ تبدیلی ’سب سے پہلے امریکا‘ کے نعرے نے بخشی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر بُلٹ پروف شیشے کے پیچھے کھڑے ہو کر اپنے خطاب میں کیا، اس تقریب میں ایف-35 طیاروں سے سمیت جدید امریکی طیاروں نے بھی فلائنگ مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملکی معاشی میں انقلابی تبدیلیاں لائے ہیں، پہلے سب امریکا سے فائدہ اُٹھاتے تھے اب امریکا سب سے پہلے اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا اور جرائم پیشہ افراد کی امریکا میں داخل ہونے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنی نفرت آمیز پالیسی کے تحت پہلے چین کے ساتھ معاشی جنگ چھیڑی اس کے بعد میکسیکو کے پناہ گزینوں پر زمین تنگ کردی اور سرحدی دیوار کے قیام کے لیے فنڈز نہ ملنے پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟