یہ سارا ڈرامہ نیب کو ڈرانے کیلیے ہے،عمران

نوازشریف کو 2013 کا الیکشن اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا،مجرم کی حمایت کرنےوالے بےوقوف نہیں تو اور کیا ہیں؟ کپتان

عمران خان نے کہا ہے کہ ججوں نے کسی ملزم کو اتنا موقع نہیں دیا جتنا نواز شریف کو دیا، یہ سارا ڈرامہ نیب کو ڈرانے اور جیل سے بچنے کیلیے کیا جارہاہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ عوام میرے ساتھ ہیں تو کیا میرے لیے لوٹ مار جائز ہے، کیا انہوں نے ووٹر سے کہا تھا ہمیں لانڈرنگ کی اجازت دیں، عوام نے آپ کو لوٹ مار کیلیے مینڈیٹ نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو 2013 کا الیکشن اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جوان ہوئے ان کی ہر جگہ مدد کی گئی۔ میں نے سب کچھ اپنی محنت سے حاصل کیا، نواز شریف کو پتہ ہے کہ ان کا کمرہ اڈیالہ جیل میں تیار ہو رہا ہے وہ جمہوریت کو ڈ ی ریل کرنے تک جائے گا، صرف کرپٹ اور بےوقوف لوگ ہی فیصلے سے ناخوش ہیں، مجرم کی حمایت کرنےوالے بےوقوف نہیں تو اور کیا ہیں؟۔ نواز اور زرداری دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پیپلز پارٹی کو پتہ ہے کہ آصف زرداری کرپٹ ہے۔ اللہ سے صرف ایک موقع چاہتا ہوں، ڈاکٹر یاسمین جیتیں گی وہاں جلسہ کروں گا