25 ستمبر 2018
تازہ ترین
یو ایس اوپن، سرینا اور نائومی فائنل میں داخل

امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون  سرینا ولیمز اور جاپان کی نائومی اوسا کا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت  سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ وومنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں،  جبکہ امریکا کی میڈیسن کیز اور لٹویا کی آناستاسیجا سیواستووا سیمی فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ امریکا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے وومنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویا کی آناستاسیجا سیواستووا کو  سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سرینا ولیمز نویں مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان کی نائومی اوساکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟