یو ایس اوپن، اینڈی مرے ایونٹ سے باہر

برطانیہ کے سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے کا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے ہی رائونڈ میں سفر تمام ہو گیا، انہیں سپین کے غیر معروف کھلاڑی فرنینڈو نے شکست دی۔ یو ایس اوپن کے دوسرے مرحلے میں برطانیہ کے سابق ورلڈ نمبر ون اینڈی مرے اور سپین کے فرنینڈو مد مقابل ہوئے، سپینش کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا۔ اینڈی مرے نے کم بیک کر کے دوسرا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کر کے مقابلہ برابر کر دیا، سپین کے فرنینڈو نے آئوٹ کلاس پرفارمنس دیتے ہوئے اگلے دو سیٹ لگاتار جیت کر برطانوی سٹار کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟