17 دسمبر 2018
تازہ ترین
یونائیٹڈ اور سلطانز کا ٹکرائو آج ہوگا

 پاکستان سپر لیگ کا میلہ اپنے فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے اور ٹورنامنٹ کا انتہائی اہم میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔  متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے آخری 4 روز کے دوران 6 لیگ میچز پلے آف میں قسمت آزمائی کرنے والی 4 خوش قسمت ٹیموں کا فیصلہ کریں گی۔  امکان یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور موجودہ کپتان سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کریں گی۔  پہلی دو ٹیموں کے درمیان دبئی میں اتوار کو پہلا پلے آف ہوگا اور فاتح ٹیم کو براہ راست کراچی فائنل کا ٹکٹ ملے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم 21 مارچ کو لاہور کے آخری پلے آف میں ایک بار پھر قسمت آزمائے گی۔ ملتان سلطانز کے پاس پلے آف میں جانے کے لئے آج آخری موقع ہے، اس نے 9 میچز کھیلے جس میں 4 جیتے، چار ہارے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔  اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟