16 نومبر 2018
تازہ ترین
یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے 

ملک بھر میں یوم پاک فضائیہ  آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔  ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے اور اسی مناسبت سے پاکستان ائیرفورس کی جانب سے ایک نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ایئر وائس مارشل احسان رفیق نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر ایئروائس مارشل چوہدری احسان رفیق  نے کہا  کہ پاک فضائیہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ واضح رہے یوم پاک فضائیہ وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی مہارت اور جانبازی کی بدولت پاکستان نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں کامیابی اپنے نام کی۔  ستمبر 1965 کی جنگ میں جہاں بری فوج نے دشمن پر سبقت حاصل کی اور دشمن فوج پاکستان کے  جوانوں کے جذبے کے آگے بے بس نظر آئی، وہیں پاک فضائیہ نے بھی دنیا کی جنگی تاریخ میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ پاک فضائیہ کے شاہین ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ لاہور سمیت ملک کے اہم مقامات کا بھرپور دفاع کرنے پر دنیا بھر کے دفاعی ماہرین نے اسے پاک فضائیہ کی بہترین دفاعی حکمت عملی قرار دیا۔ جنگ ستمبر کے دوران پاک فضائیہ کی تکنیکی مہارت کے آگے بھارتی پائلٹس کی ایک نہ چل پائی اور پسرور میں ایک بھارتی سکواڈ رن لیڈر کو اپنے طیارے سمیت سرنڈر کرنا پڑا۔ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 100 سے زائد جنگی طیارے مار گرائے اور کامیابی سے مادر وطن کا دفاع کیا۔ آج پاک فضائیہ کے پاس وہی ناقابل تسخیر جذبہ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس طیارے اور ہتھیار بھی موجود ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟