22 ستمبر 2018
تازہ ترین
یوم دفاع پر قومی کرکٹرز کا شہدا کو خراج عقیدت

 پوری قوم یوم دفاع و شہدا آج بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی جنگی تاریخ کا روشن باب ہے جب پاک فوج نے اپنے سے 3 گنا بڑی بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کیا۔ اس وقت سے لے کر اب تک ملکی دفاع کے لئے ہمارے جوان آج بھی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لئے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا۔ آل رائونڈر کرکٹر شعیب ملک نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کیا۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کے شہدا کو سلام پیش کیا۔ نوجوان فاسٹ بائولر حسن علی نے بھی وطن کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا کی تصویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بائولر وہاب ریاض نے یوم دفاع پر شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔ وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹا سکے ۔ وکٹ کیپر بلے باز عدنان اکمل نے بھی ٹویٹر پر یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے پیغام دیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی یومِ دفاع پاکستان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میرا اپنا تعلق بھی وادی تیرہ سے ہے اور شکر ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟