12 نومبر 2018
 یوم دفاع ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس، وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان  نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔  یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان سے کا عنوان پوری قوم کی امنگوں اور جذبے کا ترجمان ہے اور یہ جذبہ صرف 6 ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے میں جرات کو سراہتا ہوں، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کا فریضہ بخوبی سر انجام دیا جب کہ دہشت گردی کے منطقی انجام تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، ہم اپنے تمام ہمسایوں سمیت پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر کہا کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد اور جارحیت کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل خطے کے امن کے لئے ناگزیر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟