25 مئی 2019
تازہ ترین
یورپی ارکان پارلیمنٹ کا پاک بھارت وزرائےاعظم كو خط

یورپی ارکان پارلیمنٹ کا پاک بھارت وزرائےاعظم كو خط

یورپی ارکان پارلیمنٹ نے پاک بھارت وزرائےاعظم كو خط لکھا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان كشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔یورپی پارلیمنٹ كے 40 اركان نے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی كو خط لکھا ہے جس میں پاكستان اور بھارت كے درمیان كشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔ خط یورپی پارلیمنٹ كے ركن سجاد كریم كی جانب سے لكھا گیا جس پر یورپی پارلیمنٹ كے وائس پریزیڈنٹ سمیت 40 اركان نے دستخط كیے ہیں، خط میں  پاكستان اور بھارت كے مابین كشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لائن آف كنٹرول پر كشیدگی تشویش ناک ہے، دونوں  ممالک كی قیادت كشیدگی كے خاتمے كے لیے فوری طور پر مذاكرات كا آغاز كرے۔ خط میں پاكستان كی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن كی رضاكارانہ واپسی كا خیر مقدم كرتے ہوئے كہا گیا ہے كہ پاكستان كا یہ اقدام مذاكرات اور امن كا راستہ كھولنے كا باعث بنے گا جب کہ كشمیریوں كو شریک كیے بغیر دیر پا امن قائم نہیں ہو سكے گا جب کہ یورپی پارلیمنٹ اس ضمن میں  اپنا كردار ادا كرنے كو تیار ہے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟