20 نومبر 2018
تازہ ترین
 یوآن  مخصوص کرنسی باسکٹ میں شامل

ڈالر کو ایک اور بڑا دھچکا، آئی ایم ایف نے یوآن کو اپنی مخصوص کرنسیوں کی باسکٹ میں شامل کرلیا۔ ماہرین نے عالمی ادارے کے فیصلے کو ڈالر کی موت قرار دے دیا۔ معاشی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا پاکستان کا دوست ملک چین اب ڈالر پر بھی اپنا اثر و رسوخ جما رہا ہے۔ عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ اب چینی کرنسی امریکی کرنسی کا متبادل ہو جائے گی، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کا یہ فیصلہ امریکی سرمایا کاری کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ واضع رہے کہ پاکستان چینی کرنسی یوآن کو پہلے ہی باہمی تجارت لئے منظور کرچکا ہے جبکہ دیگر ممالک جن میں فرانس اور جرمنی بھی شامل ہیں چینی کرنسی کو عالمی کرنسی کے طور پر منظور کرچکے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟