یمن، فضائی حملے، 31عام شہری جاں بحق

یمن میں فضائی حملوں میں 31 عام شہری جاں بحق ہو گئے، فضائی حملوں کی زد میں ایک بس اور ایک مکان آگےا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں  نے بندرگاہی شہر الحدیدہ کے علاقے الدریحیمی پر کیے گئے فضائی حملوں میں اکتیس عام شہری مارے گئے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق فضائی حملوں کی زد میں ایک بس اور ایک مکان آیا۔ دوسری جانب سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایرانی ساختہ میزائل داغا ہے اور اس کے گرنے سے ایک بچہ ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوئے ہیں۔ الدریحیمی پر قبضے کی جنگ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟