18 ستمبر 2018
تازہ ترین
یمنی صوبے ذمار میں 26جنگجوہلاک،حوثیوں کا کمانڈ سینٹرتباہ

 یمن میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع صوبے ذمار میں حوثی ملیشیا کے ایک کمانڈ اینڈ کمیونی کیشن سینٹرکو تباہ کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے واضح کیا کہ اتحادی طیاروں نے مذکورہ صوبے میں عنس ضلع میں باغیوں کے کمانڈ سینٹر پر چار حملے کیے۔ حملوں  میں یہ مرکز تباہ ہو گیا اور26 حوثی ہلاک اور50سے زائدزخمی ہوئے۔عرب اتحاد کی فورسز نے فضائی راستے سے اہل کاروں کو اْتار کر قضبہ، دخان، کدف مراد اور بیوت الحرابیہ کے دیہی علاقوں اور قصبوں میں جھڑپوں کے علاقوں میں سکونت پذیر یمنیوں تک امدادی غذائی اور طبی امداد پہنچائی تھی۔اس سے قبل یمنی فوج نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے بدھ کے روز الحدیدہ ضلعے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے یمنی فوج کے مراکز میں دراندازی اور حملوں کی مسلسل کوششوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران باغیوں کو بھاری جانی اور مادی نقصان بھی پہنچا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟