30 ستمبر 2020
تازہ ترین
  یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

  یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے جازان میں سرحد بار سے  حوثی باغیوں اور سابق حریف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا جنگجوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد جنگجوئوں کو ہلاک کردیا  ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں الصعدہ گورنری کے قریب سے دسیوں باغیوں نے الحثیرہ کے مقام سے سرحد عبور کرکے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر بارڈر فورسز اور عرب اتحادی طیاروں کی طرف سے بیک وقت کی گئی جوابی کارروائی میں باغی واپس فرار ہوگئے۔جوابی کارروائی میں دسیوں حوثی اور علی صالح ملیشیا کے وفادار باغی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بمباری میں سرحد کے قریبی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے گئے جن میں دشمن کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ وگولہ باردو تباہ کردیا گیا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟