18 نومبر 2018
تازہ ترین
ہیڈ کوچ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کاردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گول کیپر کو واپس بلانے کا فیصلہ میرا نہیں تھا، ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شکست پر افسوس ہوا، ایونٹ میں وہ غلطیاں کی گئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے جس میں بہتری آئی ہے اور آگے کھیل میں بھی نکھار آئے گا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سمجھایا ہے کہ پیسے پر نہیں جیت پر توجہ دیں۔  واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں ایشین گیمز کی تیاری کے لئ ے اصلاح الدین اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہی ہے جہاں کھیل کی بنیادی سہولتیں بھی حاصل نہیں۔  کھلاڑیوں نے  کہا کہ انہیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ، صرف اپنی تنخواہوں کی فکر ہے وہ آجائے گی تو سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟