18 اپریل 2019
تازہ ترین
 ہڈیوں کی صحت کیلئے کھجور فائدہ مند

 ہڈیوں کی صحت کیلئے کھجور فائدہ مند

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھجور میں کولیسٹرول موجود نہیں ہوتا ۔ روزانہ کی خوراک میں تھوڑی سی مقدار میں کھجور شامل کرنا آپ کے کولیسٹرول لیول کو اعتدال میں رکھنے  اور وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔کولیسٹرول سے پاک ہونے کے ساتھ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے ۔ یہ پروٹین کی فراہمی ، آپ کو فٹ ، تندرست و توانا رکھنے اور  پٹھوں  کو مضبوطی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ کھجور وٹامن بی 1 ، بی 2 ، بی 3 ، بی 5 ، اے 1 اور وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتی ہے ۔ اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر کھجور کا استعمال شروع کر دیں تو وٹامن کی کمی اور سپلیمنٹس کے استعمال سے بچ سکتے ہیں ۔ یہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے بلکہ الرجی لیول میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے ۔ اس میں شامل گلوکوز ، سکروز اور فرکٹوز فوری توانائی فراہم کرتے ہیں ۔ کھجور ہڈیوں کی صحت کے لئے بھی مفید ہے ۔ اس میں موجود سیلینیم ، میگنیشیم ، کاپر اور میگنیز ہڈیوں کو مضبوط اور توانا بنانے اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری سے بچانے میں مدد دیتے ہیں ۔ پوٹاشیم سے بھرپور اور کم مقدار میں سوڈیم رکھنے کے باعث یہ لمبے عرصے تک اعصابی نظام کو فعال اور بہتر رکھنے کیلئے بہترین ہے ۔ پوٹاشیم کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور سٹروک کے خطرے کو کم کر دیتا ہے ۔  کھجور میں شامل فلورین دانتوں کی صحت کے لئے اہم ہے ۔ اس کے  ساتھ اس میں آئرن بھی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ آئرن کی کمی کے سبب ہونے والے انیمیا ، تھکن ، سانس کی تکلیف اور سینے کے درد سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ اگر آپ روزانہ چند کھجوروں کو پانی میں بھیگا رہنے کے بعد اچھی طرح چبا کر کھالیں تو یہ نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ اس میں شامل فائبر کی کثیر مقدار قبض کے عارضے سے محفوظ رکھتی ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟