25 مئی 2019
تازہ ترین
ہوم سیریز کیلئے پاک بنگلادیش کرکٹ بورڈز میں رابطے

ہوم سیریز کیلئے پاک بنگلادیش کرکٹ بورڈز میں رابطے

پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاک بنگلادیش سیریز کے لئے رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں بورڈ ز کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری آنے لگی اور بنگلادیش بورڈ کے صدر نظم الحسن کا پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے کراچی آنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ نظم الحسن نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھیں گے اور 18 مارچ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ذارئع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش ٹیم کو رواں برس پاکستان آنے کی دعوت دی ہے اور ہوم سیریز سے متعلق مثبت پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن سے بنگلادیش وومن اور انڈر 19 ٹیموں کے دوروں پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس سے قبل پی سی بی نے آسٹریلیا کے ساتھ ہوم سیریز کے لئے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو دعوت دی تھی جس کو قبول نہیں کیا گیا اور یہ سیریز رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ برس ویسٹ انڈیز ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے دوران 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟