26 ستمبر 2018
تازہ ترین
ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کو بحفاظت اتار لیا گیا

کیلی فورنیا میں پارکنگ  پلازا کی چوتھی منزل سے گرکر جنگلے سے لٹکنے والی کار میں سوار معمر خاتون کو بچالیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں معمر خاتون پارکنگ پلازا کی چوتھی منزل سے گاڑی نیچے اتارنے کی کوشش کے دوران سامنے سے آتی کار کو دیکھ کر گھبرا گئیں اور گاڑی کے بریک پر پاؤں رکھنے کے بجائے ایکسیلیٹر دبا دیا جس سے گاڑی کی رفتار تیزہو گئی اور بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلا توڑتی ہوئی میں معلق ہوگئی۔ ریسکیو ادارے نے لوہے کے جنگلے اور تاروں میں پھنس کر آدھی سے زیادہ ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کو بحفاظت نکال کر بعد ازاں گاڑی کو بھی نیچے اتار لیا۔ خاتوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے کہا  ہے کہ خاتون کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ اس وقت حادثے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ریسکیو ادارے کے ماہر اہلکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے اہلکاروں کے جذبے کی تعریف کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟