24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 ہوا میں سواری کیلئے اڑن موٹر سائیکل تیار

چین میں ایک 40سالہ شخص نے اڑن موٹر سائیکل تیار کی اور خود اس نے اس پر سفر بھی کیا۔ اس سے قبل اس کے 1559مرتبہ تجربات بھی کئے جاچکے ہیں، لیکن اس وقت اڑن موٹر سائیکل پر کوئی سوار نہیں تھا۔ اس شخص نے ہوورنگ سرف بوٹ کے بارے میں کہیں پڑھا تھا ، جس کے بعد اسے خیال آیا کہ اس طرح کی موٹر سائیکل تیار کی جائے۔ وہ 2برس سے اسے بنانے کیلئے کوشاں تھا اور اس کے لئے اس نے اپنا گھر بھی بیچ دیا۔ ږاو ڈیلی نامی شخص نے گوانگ ڈونگ صوبے میں اس پر پرواز کی اور بیحد خوش نظر آیا کیونکہ اس کا ڈیزائن اس نے خود بنایا اور پھر تیار بھی کیا۔ ڈرون کی موٹر مسافر کی نشست کے نیچے نصب کی گئی ، جس سے ڈرون کو اڑنے کیلئے توانائی ملتی ہے۔ اس نے بتایا کہ میں گزشتہ 2سال سے اس پر تجربات کر رہا تھا۔ ڈرون میں 8پنکھے لگائے گئے ہیں۔ اس نے کہا کہ 1560ویں تجرباتی پرواز میں مجھے اپنے خواب کی تعبیر مل گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟