25 ستمبر 2018
تازہ ترین
ہواوے ٹاک بینڈ بی 5 پیش

ہواوے کمپنی نے ٹاک بینڈ بی 5 متعارف کرا دیا ۔ بینڈ میں 1.13 انچ ایمولڈ ڈسپلے اور گلاس پروٹیکشن دی گئی ۔ یہ ڈسپلے کمپنی کے پچھلے بینڈز کی نسبت 2.4 گنا بڑا ہے۔ یہ بینڈ ڈسٹ اور واٹر پروف ہے۔ بینڈ کی مدد سے کال ہسٹری کو دیکھا جا سکتا ہے اور کسی بھی کال کو میوٹ کیا جا سکتا ہے۔ کالنگ کے ساتھ یہ بینڈ 24 گھنٹے دل کی دھڑکن کو مانیٹر بھی کرتا ہے اسکے علاوہ چہل قدمی ، سائیکلنگ ، دوڑ اور دیگر ورزش کو بھی مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بینڈ میں دی گئی ٹرو ریلیکس ٹیکنالوجی کی مدد سے سٹریس سٹیٹس بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ریمانڈر اور الارم کی سہولت بھی بینڈ میں موجود ہے۔ بینڈ کی بیٹری 108 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس کا ٹاک ٹائم 6 گھنٹے سے زائد ہے۔ بینڈ کے سپورٹس ایڈیشن کو ایش ، کالے اور برائون رنگ میں پیش کیا گیا ، جبکہ بزنس ایڈیشن کو میٹل سٹریپ کے ساتھ پیش کیا گیا ۔ بینڈ کو پری آرڈر کے لئے پیش کر دیا گیا اور اسکی فروخت 20 جولائی سے شروع ہو گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟