23 ستمبر 2018
ہنزہ، دو بہنوں کا فٹبال مقابلے کرانے کا کارنامہ

ہنزہ کے گا ئوں شمشال کی دو بہنوں سمیرا اور کرشمہ نے ہنزہ کی لڑکیوں میں فٹ بال کے دلچسپ مقابلے کرا کر کارنامہ انجام دیا ۔ ہنزہ کے علاقے شمشال کے دو بہنوں نے لڑکیوں کو کھیل کے میدان میں اتارا، اس موقع پر فٹ بال کے مقابلوں میں حوصلہ افزائی کے لئے بہت سے افراد گرا ئونڈ میں موجود تھے۔ گزشتہ سال شمشال گائوں کی سطح پر فٹ بال کی ٹریننگ اور مقابلوں کے بعد اس سال ہنزہ کی سطح پر 8ٹیموں کے درمیان مقابلے کرائے گئے۔ پانچ دن جاری رہنے والے اس فٹ بال ٹورنامنٹ میں 100سے زائد لڑکیوں نے فٹ بال کھیل کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟