ہم چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے بہت آگے تک آچکے ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، ملک کو درپیش خطرات سے آ گاہ ہیں، خطرات سے نمٹنے کیلیے پیشہ ورانہ تیاری ضروری ہے، قوم اور تمام ریاستی ادارے ملکی مفاد کیلیے مل کر کام کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا منگلا کور میں جاری ٹریننگ کے معائنے کے دوران افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے بہت آگے تک آچکے ہیں، انشا اللہ پاکستان کا ابھرنا یقینی ہے، پوری قوم کو متحد اور پرعزم ہونا چاہیے۔ منگلا کور آمد پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے کیا ، جبکہ اس موقع پر آئی جی ٹریننگ اینڈایولیویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں قائداعظم کے قول دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی  کو دہرایا.


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟