17 اگست 2017
تازہ ترین

عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟

ہم عدالتوں پر دباؤنہیں ڈالنے دیں گے،اعتزاز احسن

ہم عدالتوں پر دباؤنہیں ڈالنے دیں گے،اعتزاز احسن

شاہد خاقان آپ کا وزیر اعظم ہے،احتجاج کس کیخلاف کر رہے ہیں،قائد حزب اختلاف

 پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی مظلومیت کی داستان لیے جی ٹی روڈ پر نکلے،شاہد خاقان آپ کا وزیر اعظم ہے، احتجاج کس کے خلاف کر رہے ہیں۔چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ چنیوٹ کے شہریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی گاڑیاں تھیں جنہوں نے بچے کو کچلا،بچے کو کچل کر اب نام ایلیٹ کی گاڑی کا لگایا جا رہاہے،یہ قانون کی پکڑ میں آگئے ہیں، انہوں نے جعلی کاغذات پر دستخط کیے،ہم عدالتوں پر دباؤنہیں ڈالنے دیں گے،ہم عدالتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔