19 نومبر 2018
ہمایوں عیدٰ پر 3فلمیں ریلیز ہونے پر ناخوش

اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ  پر ایک ساتھ 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہونے سے خوش نہیں ہوں۔ عید الضحیٰ پر مقامی سینمائوں میں تین فلمیں ریلیز ہورہی ہیں، جن میں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی  جوانی پھر نہیں آنی2، حمزہ علی عباسی کی پرواز ہے جنون اور فہد مصطفیٰ  اور مہوش حیات کی فلم لوڈ ویڈنگ شامل ہیں۔ یہ تینوں بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں جن کا انتظار شائقین بے چینی سے کر رہے ہیں، تاہم ہمایوں سعید تینوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے پر خوش نہیں ہیں۔ ہمایوں سعید نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اپنی فلم  جوانی پھر نہیں آنی2 کے حوالے سے بتایا کہ اس فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں سے فلم  جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ختم ہوئی تھی، لیکن اس بار فلم میں پہلے سے زیادہ کامیڈی اور ڈراما شامل ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ایمانداری سے کہا جائے تو میں تینوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے پر خوش نہیں ہوں کیونکہ تینوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے کا اثر فلموں کے بزنس پر پڑے گا اور یہی دکھ کی بات ہے،  لیکن اب جبکہ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں تو میں امید کرتا ہوں کہ یہ تینوں فلمیں شائقین کو پسند آئیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟