12 نومبر 2018
ہلدی پائوڈر میں موجود کیمیکل کینسر کیلئے مفید

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہلدی پائوڈر میں موجود ایک کیمیکل کینسر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ سائنس دانوں نے بتایا کہ ہلدی میں موجود  کرکمن، جو ہلدی پائوڈر کو زرد رنگ دیتا ہے، چھاتی اور خون کے سرطان کی رسولیوں کی نشو نما سست کر سکتا ہے۔ یہ ایسا سرطان کے خلیوں کی دوسرے خلیوں کو توڑنے یا ختم کرنے کی صلاحیت کو کم کرکے کرتا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین  کے مطابق مصلحے یا سپلیمنٹس کینسر سے نہیں لڑیں گے لیکن یہ دریافت نئے علاج تک لے جاسکتا ہے۔ اور کرکمن جس کے متعلق  انسداد کینسر صلاحیتوں  کا خیال کیا جاتا تھا، اب یہ خیال پہلے سے 500گُنا زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔ محققین کہتے ہیں کہ چوہے پر کئے جانے والے تجربے سے حاصل ہونے والے نتائج  غیر متوقع ہیں اور اب وہ امید کر رہے ہیں کرکمن کو استعمال کرتے ہوئے کینسر کی دوا بنائی جائےگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟