24 مئی 2019
تازہ ترین
 ہر مرتبہ ہمارا ٹرائل راولپنڈی  میں سیاسی انجینئرنگ کیلئے کیا گیا ، بلاول بھٹو

ہر مرتبہ ہمارا ٹرائل راولپنڈی میں سیاسی انجینئرنگ کیلئے کیا گیا ، بلاول بھٹو

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری سندھ اسمبلی پر حملہ ہے۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور  سپیکر سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی کا عہدہ نہیں ہے، آغا سراج درانی کی گرفتاری سندھ اسمبلی پر حملہ ہے جبکہ انہیں صرف الزام کی بنیاد پر اٹھایا گیا نیب کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج کے گھر پر چھاپہ چادر اور چار دیواری کی پامالی ہے یہ ہم برداشت نہیں کر سکتے اور گرفتاری کے فوراً بعد گھر پر چھاپہ مارنے کا مطلب نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا اور ان کے گھر والوں کو یرغمال بناکر بدتمیزی کی گئی جبکہ چیئرمین نیب نے اس واقعے پر کوئی ایکشن نہیں لیا، چیئرمین نیب اپنے افسران کے خلاف ایکشن لیں ورنہ ہم ایکشن لیں گے۔   انہوں نے کہا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا، اگر کسی فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں یہ سیاسی انجینیرنگ کا کام ہوگا جبکہ 6 ماہ سے ہماری کردار کشی کی گئی، پوری قوم نے دیکھا کہ مجھے کیس میں گھسیٹا جارہا ہے، عدالت نے پوچھا کس کے کہنے پر میرا نام جے آئی ٹی میں ڈالا گیا، اس کا جواب آج تک نہ ملا، چیف جسٹس نے کہا کہ بلاول بے گناہ ہے اس کا نام جے آئی ٹی سے ہٹایا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر مرتبہ ہمارا ٹرائل راولپنڈی میں کیا جاتا ہے اور یہ سب سیاسی انجینئرنگ کے لئے کیا گیا، پیپلز پارٹی نظریاتی پارٹی ہے، ہم 18 ترمیم، جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور چیلنج کرتا ہوں سندھ کے ہسپتال ملک کے سب سے بہتر ہسپتال ہیں، این آئی سی وی ڈی امراض قلب کا دنیا کا سب سے بڑا ہسپتال ہے ،  یہ سندھ کے ہسپتال ہیں ہم آپ کو اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے، اپنے حق کیلئے ہم عدالت بھی جارہے ہیں اور میں عوام میں بھی جارہا ہوں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟