21 جولائی 2019
تازہ ترین
ہرا دھنیا، غذائیت سے بھرپور سبزی  

ہرا دھنیا، غذائیت سے بھرپور سبزی  

دھنیا ایک ایسی سبزی ہے جسے کھانا تو دور کی بات دیکھنے ہی سے طبیعت کھل اٹھتی ہے۔ بھینی بھینی خوشبو والی یہ سبزی ہمارے اندر ایک عجیب تروتازگی کا احساس جگاتی ہے اور کھانوں میں ایک عجیب ذائقہ پیدا کرتی ہے ۔ اس کے بیج اور پتے دونوں ہی کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے پتوں کو بطور سلاد بھی کھایا جاتا ہے۔ قدرت نے ان ہرے پتوں میں بے پناہ قوت اور غذائیت رکھی ہے۔ دھنیے کا استعما ل نظا م انہضام اور ہڈیو ں کے امرا ض کے لئے نہا یت فائدہ مند ہے۔ دھنیے کے بیج پا نی میں ا با ل کر پینے سے آرتھر ائٹس کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔ اکثرو بیشتر جن افراد کی بھوک ختم ہوجائے انہیں چاہئے کہ ہرے دھنیے کی چٹنی یا اس کی پتیاں اپنی غذا میں شامل کریں، اس سے افاقہ ہوگا۔ ایسے افراد جو کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہیں انہیں کثرت سے دھنیا کھانا چاہئے کیونکہ یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکے رکھتا ہے۔ بعض لوگ مسوڑھوں کی خرابی اور منہ میں سے بدبو آنے سے پریشان رہتے ہیں۔ صبح ہرا دھنیا، دہی میں ملا کر کھانے سے اور دھنیے کو پانی میں جوش دے کر غرارے کرنے سے چند ہی روز میں مسوڑھے مضبوط اور منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔ سردرد اور سوجن کو ہرے دھنیے سے افاقہ ہوتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کا شکار افراد کو چاہئے کہ دھنیے کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں۔ کیونکہ دھنیا کے پتے کولنیرجک نامی مرکب اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ دونوں جزو خون کی گردش کو متناسب بنائے رکھتے ہیں۔  سوزش کی صورت میں دھنیا کے تیل، اومیگاتھری اور سکس کا ایک مکسچر بنا کر متاثرہ جگہ پر ملنے سے آپ کو فوری آرام مل سکتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو چاہئے کہ دھنیے کا کثرت سے استعمال کریں کیونکہ ہرا دھنیا کے عرق میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جن کے خون میں شامل ہونے سے انسولین میں اضافہ اور شوگر کی سطح میں کمی واقع ہوتی ہے۔  دھنیا میں اینٹی بیکٹریل مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں جو کسی بھی طرز کی انفیکشن کے علاج میں نہایت معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ گرمیوں میں دھنیے کا استعمال بڑھا دینا چاہئے کیونکہ اس کے استعمال سے پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے۔ چیچک کے مریض کی آنکھ میں دھنیا کا پانی ٹپکانے سے آنکھ چیچک کے دانوں سے محفوظ رہتی ہے۔ ہرا خشک دھنیا کھانے سے بے خوابی کی شکایت دور ہوتی ہے سانس کی بدبو دور کرنے کے لئے خشک ہرا دھنیا دن میں چار پانچ مرتبہ چبالیں۔ ان کے علاوہ کینسر کے علاج اور قوت مدافعت میں اضافہ میں بھی دھنیا میں شامل اجزا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟