23 ستمبر 2018
تازہ ترین
ہاکی ٹیم کو محنت کی ضرورت، سمیع اللہ

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو بہتر نتائج پیش کرنے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے ہوگی۔دنیائے ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام  سے پکارے جانے والے اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرکے براہ راست اولمپکس کیلئے کوالیفائی  کا حق حاصل کر سکتی ہے لیکن یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا ،جس کے لئے  بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل فخر ہے کہ پاکستان کو ایشین گیمز  میں7بار گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، پہلی بار گرین شرٹس نے 1958کے ٹوکیو گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا ، بعد ازاں جکارتہ، بنکاک، نیو دہلی، بیجنگ، تہران، گوانگزو گیمز میں بھی پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کیا، اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کو 3 بار چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے چین کے وفد کے سربراہ مسٹر جیانشن مائو نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑیوں کو اگر سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ اپنے ملک کیلئے بہترین خدمات پیش کر سکتے ہیں۔ سائٹا پاکستان کے سی ای او پیرزادہ اجمل فاروقی نے کہا کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم سے کامیابی کیلئے پوری قوم کو امیدیں وابستہ ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب ہو جائے۔ اس موقع پر مسٹر جیانشی و دیگر بھی موجود تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟