29 ستمبر 2020
تازہ ترین
ہاکی ٹیسٹ سیریز،پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست

ہاکی ٹیسٹ سیریز،پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست

عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان ہاکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 1 کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈارون کے مرارا ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ابتداءسے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں2 گول سکور کئے۔ دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول سکورنہ کرسکی تاہم ہاکی رووزنے تیسرے کے آغاز میں ہی گول کر کے میچ میں 0-3 کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے آخری کوارٹرمیں پاکستان کے گول پوسٹ پرتابڑتوڑحملے کرتے ہوئے مزید تین گول کر دئیے۔پاکستان کی جانب سے واحد گول کپتان عبدالحسیم خان نے میچ کے آخری لمحات میں کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بدھ کوکھیلا جائےگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟