23 اگست 2019
تازہ ترین
ہالی وڈ اداکار جان مائیکل انتقال کر گئے

ہالی وڈ اداکار جان مائیکل انتقال کر گئے

 مشہور زمانہ ٹی وی سیریز ایئر وولف کے ہیرو  جان مائیکل ونسنٹ گمنامی کی حالت میں چل بسے۔ 1984 سے 1986 تک دنیا بھر میں دھوم مچانے والی مشہور زمانہ ٹی وی سیریز ایئروولف کے ہیرو جان مائیکز اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے چلے گئے۔ 74 سالہ مائیکل نارتھ کیرولینا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مائیکل کی موت تین ہفتے پہلے ہی ہو گئی تھی لیکن پتہ اس وقت چلا جب ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سامنے آیا۔ جان مائیکل ایئروولف کی ایک قسط کا معاوضہ دو لاکھ ڈالر لیتے تھے جو اس وقت کسی بھی اداکار کا سب سے زیادہ معاوضہ تھا۔ 2012 میں انفیکشن کی وجہ سے مائیکل کی دائیں ٹانگ کاٹنا پڑی تھی جس کے بعد سے وہ گمنامی کی زندگی گزار رہے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟