10 جولائی 2020
تازہ ترین
ہالی وڈ اداکاروں کا شہید مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

ہالی وڈ اداکاروں کا شہید مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشتگرد کی جانب سے  مسلمانوں پر فائرنگ کرکے 50 بے گناہ و معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا اشکبار ہے جبکہ ہالی وڈ فنکاروں نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ امریکن گلوکارہ ہیلسے نے دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں رہنے والی مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوچ نہیں سکتی کہ کیسے کوئی انسان عبادت کی جگہ پر ایسا کر سکتاہے، میرا دل اور دنیا بھر کا دل آپ لوگوں کے ساتھ ہے میں امید کروں گی کہ اب ہم لوگ اپنے مسلم پڑوسیوں کے ساتھ مزید اچھی طرح اور رحمدلی سے پیش آئیں گے۔ ہیلسے نے کہا کہ  اسلاموفوبیا(اسلام سے نفرت یا اسلام مخالف جذبات) کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، یہ بہت خوفناک ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے تمام مسلمان چاہنے والوں کو کہا کہ اگر آپ اس وقت اکیلا محسوس کر رہے ہیں تو میں آپ کو کہنا چاہوں گی کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ نامور امریکی ماڈل اور ٹی وی پرسنالٹی کائیلی جینر نے بھی انسٹاگرام پر نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونےو الے دہشتگردی کے اس واقعے نے میرا دل توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہیدوں کے اہل خانہ اور پوری مسلم کمیونٹی کے لئے صبر کی دعا کی۔ امریکن گلوکار، کمپوزر، پروڈیوسر اور اداکار جون لیجنڈ نے بھی سوشل میڈیا پر کرائسٹ چرچ واقعے کو خوفناک قراردیتے ہوئے کہا کہ یہاں اور بیرون ممالک یہ سفید فاموں کی برتری کی دہشتگردانہ تحریک تباہ کن ہے ہمیں اس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے کرائسٹ چرچ شہداسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل متاثرین ، اہل خانہ اور نیوزی لینڈ کی عوام کےساتھ ہے، یہ دہشتگردی کی خوفناک اور بدترین کارروائی تھی تاہم میں اور پوری دنیا آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟