21 ستمبر 2018
تازہ ترین
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے،وزیراعظم

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے،  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ میں معاملے کو اٹھائیں گے۔ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  نبی کریم ۖ مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں،  جب کوئی نبی ۖ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو تمام مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ  مسئلہ یہ ہے کہ مغرب کے لوگوں کو اس چیز کی سمجھ نہیں ہے، مغرب کو اس چیز کی اس لیے سمجھ نہیں کہ ہم مسلمانوں نے ان کو سمجھایا نہیں، جس طرح مغرب کے لوگ اپنے دین کو دیکھتے ہیں وہ بالکل مختلف ہے،  ، مغربی لوگوں کو ہمارے جذبات کا احساس نہیں ، ساری مسلم امہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں معاملے کو اٹھائیں ، وزیر خارجہ نے کئی مسلم ممالک سے رابطے شروع کر دیئے ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ میں معاملے کو اٹھائیں گے اور اس حوالے سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، ہم  دنیا کو  سمجھائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے، انشا اللہ ہم کامیاب ہوںگے ۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟