18 نومبر 2018
تازہ ترین
ہالینڈ میں خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا اخلاقی فتح ہے،وزیر خارجہ

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا ، ہالینڈ میں خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا اخلاقی فتح ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی، ڈچ وزیر خارجہ سے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہار کیا ، ہالینڈ کے پاکستان میں سفیر نے بتایا کہ خاکوں کا مقابلہ ترک کر دیا گیا ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے کابینہ کی ہدایت پر اقدامات اٹھائے ، ترک وزیر خارجہ کو بھی اس حوالے سے خط لکھا ہے ترک وزیر خارجہ نے پاکستانی موقف کی تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ، درخواست ہے کہ تحریک لبیک کا قافلہ پر امن طور پر منتشر کیا جائے ، گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں میں غم و غصہ پیدا ہوا، وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری سے اس مسئلے کو حل ہونا چاہئے ، ایسے معاملات سے نمٹنے کے لئے مضبوط حکمت عملی بنائیں گے ، او آئی سی سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ، اقوام متحدہ میں احتجاج ضرور ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟