22 نومبر 2018
تازہ ترین
ہارٹ اٹیک کی ایک نئی قسم دریافت

عام طور خیال کیا جاتا ہے کہ ہارٹ اٹیک یعنی دل کے دورے کی 4 اقسام ہیں، تاہم اب کینیڈا کے ماہرین نے اس کی ایک نئی قسم دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہارٹ اٹیک کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جو ابتدائی طور پر زیادہ تر خواتین کو متاثر کرتی ہے۔ ہیلتھ جرنل انٹرنیشنل جرنل آف کارڈیولاجی میں شائع تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے  myocardial infarction with non-obstructive coronary arteries مائنوکا نامی ہارٹ اٹیک کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چونکہ ہارٹ اٹیک کی یہ قسم باقی اقسام کی طرح دل کو خون پہنچانے والی شریان کی خرابی سمیت ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والی دیگرعلامات کی وجہ سے نہیں ہوتی، اس لیے ماہرین صحت اسے دل کا دورہ ہی نہیں سمجھتے۔ دل کے دورے کی یہ قسم عام طور پر دل کی سوزش اور دل کو خون ترسیل کرنے والی نالی میں پائے جانے والے انتہائی باریک اور چھوٹے غدود ہیں۔ ہارٹ اٹیک کی اس قسم سے متاثر ہونے والے 60 فیصد مریضوں کو ماہرین امراض قلب کوئی دوا ہی نہیں دیتے اور مریض کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیتے ہیں کہ انہیں دل کی کوئی بیماری نہیں۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ دل کے دورے کی اس قسم کی علامات بھی مختلف ہیں، اس لیے ماہرین اسے ہارٹ اٹیک نہیں سمجھتے۔ لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ہارٹ اٹیک کی یہ نئی قسم دیگر اقسام سے کتنی خطرناک ہے اور اس سے دنیا بھر میں سالانہ کتنی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟