22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ہارلے ڈیوڈ سن کی الیکٹرک بائیک متعارف

ہارلے ڈیوڈ سن کی الیکٹرک بائیک متعارف

ہارلے ڈیوڈسن کی الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی گئی۔ ہارلے ڈیوڈ سن    لوگوں میں کافی مشہور ہے اور بہت سے لوگ اس کو خریدنا   چاہتے ہیں اور یہ ان کیلئے ایک خواب کی طرح ہوتا ہے پاکستان میں بھی اس بائیک کو رکھنے والوں کی کمی نہیں ہے اور بہت سے لوگ خاص طور پر اس  بائیک کو باہر سے منگواتے ہیں،   مگر اس بار کمپنی نے پہلی دفعہ ہارلے ڈیوڈسن کا الیکٹرک ماڈل متعارف کرایا ہے ۔ میلان موٹر سائیکل پروگرام کے دوران  کمپنی نے پہلی دفعہ الیکٹرک بائیک متعارف کروائی ہے، اس بائیک کا نام  لائیو وائر ہے  اور یہ   بائیک 2019  باضابطہ طور پر لانچ کی جائیگی  ۔ اس بائیک میں 2 بیٹریاں موجود ہیں جو کہ لیتھیم کی بنی ہوئی ہیں، ایک بیٹری  بائیک کیلئے اور دوسری  لائٹ وغیرہ کے لئے ہے  یہ بائیک لیول 1 کے چارجر سے چارج ہوگی، مگر کمپنی کے مطابق  لیول 2 اور 3 سے بھی اسے چارج کیا جا سکے گا ۔ کمپنی کی جانب سے بائیک کی سپیڈ  اور قیمت سمیت دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں،   تاہم اس کا اعلان  2019 میں متوقع ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟