20 مارچ 2019
تازہ ترین
ہاتھ ، پائوں کا سن ہونا خطرناک بیماری کی علامت

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ٹھنڈ بھی بڑھنے لگی ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس سرد موسم میں ہاتھ پیر بہت ٹھنڈے اور سن ہونے کی شکایت ہو۔ اگر ایسا ہے تو یہ ایک سنگین مرض کی علامت ہوسکتی ہے۔ برطانیہ میں وائٹیلی کلینک کے زیر انتظام ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق ہاتھوں اور پیروں کا ہر وقت ٹھنڈا رہنا جسم میں دوران خون میں خرابی کی جانب اشارہ کر رہا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جسم میں شریانیں بلاک یا تنگ ہونے  سے خون کی گردش پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر ایسا عام عادتوں جیسے تمباکو نوشی یا ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے امراض کے باعث ہوتا ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے اکثر ہاتھ اور پیر ٹھنڈے جبکہ زیادہ سن ہونے لگتے ہیں اور کچھ دیر کے لئے چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ محققین کے مطابق شریانوں کا یہ مرض علاج نہ ہونے کی صورت میں سنگین ہوتا چلا جاتا ہے،  ہاتھوں اور پیروں تک اتنا خون نہیں پہنچتا جو ان اعضا کے خلیات کو زندہ رکھ سکے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ مناسب لباس پہننے کے باوجود یہ تکلیف محسوس ہو اور شدت بڑھ جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے معائنہ کرانا چاہئے تاکہ ممکنہ مرض کی تشخیص ہوسکے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟