24 ستمبر 2018
تازہ ترین
ہائی ٹیک جاسوس ڈرون تیار

چین نے ایسا نیا ہائی ٹیک جاسوس ڈرون تیار کرلیا ، جو حقیقی پرندہ لگتا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی نے جدید ترین رڈار سسٹم کو بھی بے وقوف بنا دیا۔ سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ خوبصورت پرندے اس ڈرون کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں اور انہیں یہ تک پتہ نہیں چلتا کہ یہ ان کا ساتھی نہیں۔ اس پروگرام کا کوڈ  ورڈ ڈوف ہے اور اب تک 30 فوجی اور سرکاری ادارے اس ڈرون کو استعمال میں لاچکے ہیں۔ چین کے انتہائی دور دراز کے صوبے زنجیانگ اوغور خودمختار ریاست میں بھی اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ ڈرون زیادہ وزنی نہیں ۔ ایک انتہائی حساس کیمرے اور جی پی ایس انٹینا سے لیس ہے۔ اصل پرندوں کی طرح یہ اپنے پر بھی پھڑپھڑاتا ہے۔ اخبار کے مطابق اس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اسے ږیان صوبے کی ایک ٹیم نے تیار کیا ،جو پہلے ہی اس کی 2 ہزار سے زیادہ تجرباتی پروازیں کر چکی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟