22 ستمبر 2018
 گیم شو میں سلمان کی میزبانی پراعتراض نہیں، امیتابھ

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن  نے کہا ہے کہ انہیں سلمان خان کے  کون بنے گا کروڑپتی  گیم شو کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نےاپنے شو دس کا دم میں خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کی ہوٹ سیٹ پر بیٹھ کر شو کی  میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران جب امیتابھ بچن کو سلمان خان کی اس خواہش کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے کہا وہ شو کی میزبانی کرنے کے لیے سلمان خان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟